Site uses cookies to provide basic functionality.

OK
I CHRONICLES
Prev Up Next Toggle notes
Chapter 24
I Ch UrduGeo 24:1  ہارون کی اولاد کو بھی مختلف گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ ہارون کے چار بیٹے ندب، ابیہو، اِلی عزر اور اِتمر تھے۔
I Ch UrduGeo 24:2  ندب اور ابیہو اپنے باپ سے پہلے مر گئے، اور اُن کے بیٹے نہیں تھے۔ اِلی عزر اور اِتمر امام بن گئے۔
I Ch UrduGeo 24:3  داؤد نے اماموں کو خدمت کے مختلف گروہوں میں تقسیم کیا۔ صدوق اور اخی مَلِک نے اِس میں داؤد کی مدد کی (صدوق اِلی عزر کی اولاد میں سے اور اخی مَلِک اِتمر کی اولاد میں سے تھا)۔
I Ch UrduGeo 24:4  اِلی عزر کی اولاد کو 16 گروہوں میں اور اِتمر کی اولاد کو 8 گروہوں میں تقسیم کیا گیا، کیونکہ اِلی عزر کی اولاد کے اِتنے ہی زیادہ خاندانی سرپرست تھے۔
I Ch UrduGeo 24:5  تمام ذمہ داریاں قرعہ ڈال کر اِن مختلف گروہوں میں تقسیم کی گئیں، کیونکہ اِلی عزر اور اِتمر دونوں خاندانوں کے بہت سارے ایسے افسر تھے جو پہلے سے مقدِس میں رب کی خدمت کرتے تھے۔
I Ch UrduGeo 24:6  یہ ذمہ داریاں تقسیم کرنے کے لئے اِلی عزر اور اِتمر کی اولاد باری باری قرعہ ڈالتے رہے۔ قرعہ ڈالتے وقت بادشاہ، اسرائیل کے بزرگ، صدوق امام، اخی مَلِک بن ابیاتر اور اماموں اور لاویوں کے خاندانی سرپرست حاضر تھے۔ میرمنشی سمعیاہ بن نتنی ایل نے جو خود لاوی تھا خدمت کے اِن گروہوں کی فہرست ذیل کی ترتیب سے لکھ لی جس طرح وہ قرعہ ڈالنے سے مقرر کئے گئے،
I Ch UrduGeo 24:19  اماموں کو اِسی ترتیب کے مطابق رب کے گھر میں آ کر اپنی خدمت سرانجام دینی تھی، اُن ہدایات کے مطابق جو رب اسرائیل کے خدا نے اُنہیں اُن کے باپ ہارون کی معرفت دی تھیں۔
I Ch UrduGeo 24:20  ذیل کے لاویوں کے مزید خاندانی سرپرست ہیں: عمرام کی اولاد میں سے سوبائیل، سوبائیل کی اولاد میں سے یحدیاہ
I Ch UrduGeo 24:21  رحبیاہ کی اولاد میں سے یِسیاہ سرپرست تھا،
I Ch UrduGeo 24:22  اِضہار کی اولاد میں سے سلومیت، سلومیت کی اولاد میں سے یحت،
I Ch UrduGeo 24:23  حبرون کی اولاد میں سے بڑے سے لے کر چھوٹے تک یریاہ، امریاہ، یحزی ایل اور یقمعام،
I Ch UrduGeo 24:24  عُزی ایل کی اولاد میں سے میکاہ، میکاہ کی اولاد میں سے سمیر،
I Ch UrduGeo 24:25  میکاہ کا بھائی یِسیاہ، یِسیاہ کی اولاد میں سے زکریاہ،
I Ch UrduGeo 24:26  مِراری کی اولاد میں سے محلی اور مُوشی، اُس کے بیٹے یعزیاہ کی اولاد،
I Ch UrduGeo 24:27  مِراری کے بیٹے یعزیاہ کی اولاد میں سے سوہم، زکور اور عِبری،
I Ch UrduGeo 24:28  محلی کی اولاد میں سے اِلی عزر اور قیس۔ اِلی عزر بےاولاد تھا جبکہ قیس کے ہاں یرحمئیل پیدا ہوا۔
I Ch UrduGeo 24:29  محلی کی اولاد میں سے اِلی عزر اور قیس۔ اِلی عزر بےاولاد تھا جبکہ قیس کے ہاں یرحمئیل پیدا ہوا۔
I Ch UrduGeo 24:30  مُوشی کی اولاد میں سے محلی، عِدر اور یریموت بھی لاویوں کے اِن مزید خاندانی سرپرستوں میں شامل تھے۔
I Ch UrduGeo 24:31  اماموں کی طرح اُن کی ذمہ داریاں بھی قرعہ اندازی سے مقرر کی گئیں۔ اِس سلسلے میں سب سے چھوٹے بھائی کے خاندان کے ساتھ اور سب سے بڑے بھائی کے خاندان کے ساتھ سلوک برابر تھا۔ اِس کارروائی کے لئے بھی داؤد بادشاہ، صدوق، اخی مَلِک اور اماموں اور لاویوں کے خاندانی سرپرست حاضر تھے۔