Site uses cookies to provide basic functionality.

OK
I CHRONICLES
Prev Up Next Toggle notes
Chapter 27
I Ch UrduGeo 27:1  درجِ ذیل اُن خاندانی سرپرستوں، ہزار ہزار اور سَو سَو فوجیوں پر مقرر افسروں اور سرکاری افسروں کی فہرست ہے جو بادشاہ کے ملازم تھے۔ فوج 12 گروہوں پر مشتمل تھی، اور ہر گروہ کے 24,000 افراد تھے۔ ہر گروہ کی ڈیوٹی سال میں ایک ماہ کے لئے لگتی تھی۔
I Ch UrduGeo 27:2  جو افسر اِن گروہوں پر مقرر تھے وہ یہ تھے: پہلا ماہ: یسوبعام بن زبدی ایل۔
I Ch UrduGeo 27:3  وہ فارص کے خاندان کا تھا اور اُس گروہ پر مقرر تھا جس کی ڈیوٹی پہلے مہینے میں ہوتی تھی۔
I Ch UrduGeo 27:4  دوسرا ماہ: دودی اخوحی۔ اُس کے گروہ کے اعلیٰ افسر کا نام مِقلوت تھا۔
I Ch UrduGeo 27:5  تیسرا ماہ: یہویدع امام کا بیٹا بِنایاہ۔
I Ch UrduGeo 27:6  یہ داؤد کے بہترین دستے بنام ’تیس‘ پر مقرر تھا اور خود زبردست فوجی تھا۔ اُس کے گروہ کا اعلیٰ افسر اُس کا بیٹا عمی زبد تھا۔
I Ch UrduGeo 27:7  چوتھا ماہ: یوآب کا بھائی عساہیل۔ اُس کی موت کے بعد عساہیل کا بیٹا زبدیاہ اُس کی جگہ مقرر ہوا۔
I Ch UrduGeo 27:8  پانچواں ماہ: سمہوت اِزراخی۔
I Ch UrduGeo 27:9  چھٹا ماہ: عیرا بن عقیس تقوعی۔
I Ch UrduGeo 27:10  ساتواں ماہ: خلِص فلونی افرائیمی۔
I Ch UrduGeo 27:11  آٹھواں ماہ: زارح کے خاندان کا سِبکی حوساتی۔
I Ch UrduGeo 27:12  نواں ماہ: بن یمین کے قبیلے کا ابی عزر عنتوتی۔
I Ch UrduGeo 27:13  دسواں ماہ: زارح کے خاندان کا مَہری نطوفاتی۔
I Ch UrduGeo 27:14  گیارھواں ماہ: افرائیم کے قبیلے کا بِنایاہ فِرعاتونی۔
I Ch UrduGeo 27:15  بارھواں ماہ: غُتنی ایل کے خاندان کا خلدی نطوفاتی۔
I Ch UrduGeo 27:16  ذیل کے آدمی اسرائیلی قبیلوں کے سرپرست تھے: روبن کا قبیلہ: اِلی عزر بن زِکری۔ شمعون کا قبیلہ: سفطیاہ بن معکہ۔
I Ch UrduGeo 27:17  لاوی کا قبیلہ: حسبیاہ بن قموایل۔ ہارون کے خاندان کا سرپرست صدوق تھا۔
I Ch UrduGeo 27:18  یہوداہ کا قبیلہ: داؤد کا بھائی اِلیہو۔ اِشکار کا قبیلہ: عُمری بن میکائیل۔
I Ch UrduGeo 27:19  زبولون کا قبیلہ: اِسماعیاہ بن عبدیاہ۔ نفتالی کا قبیلہ: یریموت بن عزری ایل۔
I Ch UrduGeo 27:20  افرائیم کا قبیلہ: ہوسیع بن عززیاہ۔ مغربی منسّی کا قبیلہ: یوایل بن فِدایاہ۔
I Ch UrduGeo 27:21  مشرقی منسّی کا قبیلہ جو جِلعاد میں تھا: یِدّو بن زکریاہ۔ بن یمین کا قبیلہ: یعسی ایل بن ابنیر۔
I Ch UrduGeo 27:22  دان کا قبیلہ: عزرایل بن یروحام۔ یہ بارہ لوگ اسرائیلی قبیلوں کے سربراہ تھے۔
I Ch UrduGeo 27:23  جتنے اسرائیلی مردوں کی عمر 20 سال یا اِس سے کم تھی اُنہیں داؤد نے شمار نہیں کیا، کیونکہ رب نے اُس سے وعدہ کیا تھا کہ مَیں اسرائیلیوں کو آسمان پر کے ستاروں جیسا بےشمار بنا دوں گا۔
I Ch UrduGeo 27:24  نیز، یوآب بن ضرویاہ نے مردم شماری کو شروع تو کیا لیکن اُسے اختتام تک نہیں پہنچایا تھا، کیونکہ اللہ کا غضب مردم شماری کے باعث اسرائیل پر نازل ہوا تھا۔ نتیجے میں داؤد بادشاہ کی تاریخی کتاب میں اسرائیلیوں کی کُل تعداد کبھی نہیں درج ہوئی۔
I Ch UrduGeo 27:25  عزماوت بن عدی ایل یروشلم کے شاہی گوداموں کا انچارج تھا۔ جو گودام دیہی علاقے، باقی شہروں، گاؤں اور قلعوں میں تھے اُن کو یونتن بن عُزیّاہ سنبھالتا تھا۔
I Ch UrduGeo 27:26  عزری بن کلوب شاہی زمینوں کی کاشت کاری کرنے والوں پر مقرر تھا۔
I Ch UrduGeo 27:27  سِمعی راماتی انگور کے باغوں کی نگرانی کرتا جبکہ زبدی شِفمی اِن باغوں کی مَے کے گوداموں کا انچارج تھا۔
I Ch UrduGeo 27:28  بعل حنان جدیری زیتون اور انجیرتوت کے اُن باغوں پر مقرر تھا جو مغرب کے نشیبی پہاڑی علاقے میں تھے۔ یوآس زیتون کے تیل کے گوداموں کی نگرانی کرتا تھا۔
I Ch UrduGeo 27:29  شارون کے میدان میں چرنے والے گائےبَیل سطری شارونی کے زیرِ نگرانی تھے جبکہ سافط بن عدلی وادیوں میں چرنے والے گائےبَیلوں کو سنبھالتا تھا۔
I Ch UrduGeo 27:30  اوبل اسمٰعیلی اونٹوں پر مقرر تھا، یحدیاہ مرونوتی گدھیوں پر
I Ch UrduGeo 27:31  اور یازیز ہاجری بھیڑبکریوں پر۔ یہ سب شاہی ملکیت کے نگران تھے۔
I Ch UrduGeo 27:32  داؤد کا سمجھ دار اور عالِم چچا یونتن بادشاہ کا مشیر تھا۔ یحی ایل بن حکمونی بادشاہ کے بیٹوں کی تربیت کے لئے ذمہ دار تھا۔
I Ch UrduGeo 27:33  اخی تُفل داؤد کا مشیر جبکہ حوسی ارکی داؤد کا دوست تھا۔
I Ch UrduGeo 27:34  اخی تُفل کے بعد یہویدع بن بِنایاہ اور ابیاتر بادشاہ کے مشیر بن گئے۔ یوآب شاہی فوج کا کمانڈر تھا۔