Site uses cookies to provide basic functionality.

OK
LEVITICUS
Prev Up Next Toggle notes
Chapter 15
Levi UrduGeo 15:1  رب نے موسیٰ اور ہارون سے کہا،
Levi UrduGeo 15:2  ”اسرائیلیوں کو بتانا کہ اگر کسی مرد کو جریان کا مرض ہو تو وہ خارج ہونے والے مائع کے سبب سے ناپاک ہے،
Levi UrduGeo 15:3  چاہے مائع بہتا رہتا ہو یا رُک گیا ہو۔
Levi UrduGeo 15:4  جس چیز پر بھی مریض لیٹتا یا بیٹھتا ہے وہ ناپاک ہے۔
Levi UrduGeo 15:5  جو بھی اُس کے لیٹنے کی جگہ کو چھوئے یا اُس کے بیٹھنے کی جگہ پر بیٹھ جائے وہ اپنے کپڑے دھو کر نہا لے۔ وہ شام تک ناپاک رہے گا۔
Levi UrduGeo 15:6  جو بھی اُس کے لیٹنے کی جگہ کو چھوئے یا اُس کے بیٹھنے کی جگہ پر بیٹھ جائے وہ اپنے کپڑے دھو کر نہا لے۔ وہ شام تک ناپاک رہے گا۔
Levi UrduGeo 15:7  اِسی طرح جو بھی ایسے مریض کو چھوئے وہ اپنے کپڑے دھو کر نہا لے۔ وہ شام تک ناپاک رہے گا۔
Levi UrduGeo 15:8  اگر مریض کسی پاک شخص پر تھوکے تو یہی کچھ کرنا ہے اور وہ شخص شام تک ناپاک رہے گا۔
Levi UrduGeo 15:9  جب ایسا مریض کسی جانور پر سوار ہوتا ہے تو ہر چیز جس پر وہ بیٹھ جاتا ہے ناپاک ہے۔
Levi UrduGeo 15:10  جو بھی ایسی چیز چھوئے یا اُسے اُٹھا کر لے جائے وہ اپنے کپڑے دھو کر نہا لے۔ وہ شام تک ناپاک رہے گا۔
Levi UrduGeo 15:11  جس کسی کو بھی مریض اپنے ہاتھ دھوئے بغیر چھوئے وہ اپنے کپڑے دھو کر نہا لے۔ وہ شام تک ناپاک رہے گا۔
Levi UrduGeo 15:12  مٹی کا جو برتن ایسا مریض چھوئے اُسے توڑ دیا جائے۔ لکڑی کا جو برتن وہ چھوئے اُسے خوب دھویا جائے۔
Levi UrduGeo 15:13  جسے اِس مرض سے شفا ملی ہے وہ سات دن انتظار کرے۔ اِس کے بعد وہ تازہ پانی سے اپنے کپڑے دھو کر نہا لے۔ پھر وہ پاک ہو جائے گا۔
Levi UrduGeo 15:14  آٹھویں دن وہ دو قمریاں یا دو جوان کبوتر لے کر ملاقات کے خیمے کے دروازے پر رب کے سامنے امام کو دے۔
Levi UrduGeo 15:15  امام اُن میں سے ایک کو گناہ کی قربانی کے طور پر اور دوسرے کو بھسم ہونے والی قربانی کے طور پر چڑھائے۔ یوں وہ رب کے سامنے اُس کا کفارہ دے گا۔
Levi UrduGeo 15:16  اگر کسی مرد کا نطفہ خارج ہو جائے تو وہ اپنے پورے جسم کو دھو لے۔ وہ شام تک ناپاک رہے گا۔
Levi UrduGeo 15:17  ہر کپڑا یا چمڑا جس سے نطفہ لگ گیا ہو اُسے دھونا ہے۔ وہ بھی شام تک ناپاک رہے گا۔
Levi UrduGeo 15:18  اگر مرد اور عورت کے ہم بستر ہونے پر نطفہ خارج ہو جائے تو لازم ہے کہ دونوں نہا لیں۔ وہ شام تک ناپاک رہیں گے۔
Levi UrduGeo 15:19  ماہواری کے وقت عورت سات دن تک ناپاک ہے۔ جو بھی اُسے چھوئے وہ شام تک ناپاک رہے گا۔
Levi UrduGeo 15:20  اِس دوران جس چیز پر بھی وہ لیٹتی یا بیٹھتی ہے وہ ناپاک ہے۔
Levi UrduGeo 15:21  جو بھی اُس کے لیٹنے کی جگہ کو چھوئے یا اُس کے بیٹھنے کی جگہ پر بیٹھ جائے وہ اپنے کپڑے دھو کر نہا لے۔ وہ شام تک ناپاک رہے گا۔
Levi UrduGeo 15:22  جو بھی اُس کے لیٹنے کی جگہ کو چھوئے یا اُس کے بیٹھنے کی جگہ پر بیٹھ جائے وہ اپنے کپڑے دھو کر نہا لے۔ وہ شام تک ناپاک رہے گا۔
Levi UrduGeo 15:23  جو بھی اُس کے لیٹنے کی جگہ کو چھوئے یا اُس کے بیٹھنے کی جگہ پر بیٹھ جائے وہ اپنے کپڑے دھو کر نہا لے۔ وہ شام تک ناپاک رہے گا۔
Levi UrduGeo 15:24  اگر مرد عورت سے ہم بستر ہو اور اُسی وقت ماہواری کے دن شروع ہو جائیں تو مرد خون لگنے کے باعث سات دن تک ناپاک رہے گا۔ جس چیز پر بھی وہ لیٹتا ہے وہ ناپاک ہو جائے گی۔
Levi UrduGeo 15:25  اگر کسی عورت کو ماہواری کے دن چھوڑ کر کسی اَور وقت کئی دنوں تک خون آئے یا خون ماہواری کے دنوں کے بعد بھی جاری رہے تو وہ ماہواری کے دنوں کی طرح اُس وقت تک ناپاک رہے گی جب تک خون رُک نہ جائے۔
Levi UrduGeo 15:26  جس چیز پر بھی وہ لیٹتی یا بیٹھتی ہے وہ ناپاک ہے۔
Levi UrduGeo 15:27  جو بھی ایسی چیز کو چھوئے وہ اپنے کپڑے دھو کر نہا لے۔ وہ شام تک ناپاک رہے گا۔
Levi UrduGeo 15:28  خون کے رُک جانے پر عورت مزید سات دن انتظار کرے۔ پھر وہ پاک ہو گی۔
Levi UrduGeo 15:29  آٹھویں دن وہ دو قمریاں یا دو جوان کبوتر لے کر ملاقات کے خیمے کے دروازے پر امام کے پاس آئے۔
Levi UrduGeo 15:30  امام اُن میں سے ایک کو گناہ کی قربانی کے لئے اور دوسرے کو بھسم ہونے والی قربانی کے لئے چڑھائے۔ یوں وہ رب کے سامنے اُس کی ناپاکی کا کفارہ دے گا۔
Levi UrduGeo 15:31  لازم ہے کہ اسرائیلیوں کو ایسی چیزوں سے دُور رکھا جائے جن سے وہ ناپاک ہو جائیں۔ ورنہ میرا وہ مقدِس جو اُن کے درمیان ہے اُن سے ناپاک ہو جائے گا اور وہ ہلاک ہو جائیں گے۔
Levi UrduGeo 15:32  لازم ہے کہ اِس قسم کے معاملوں سے ایسے نپٹو جیسے بیان کیا گیا ہے۔ اِس میں وہ مرد شامل ہے جو جریان کا مریض ہے اور وہ جو نطفہ خارج ہونے کے باعث ناپاک ہے۔
Levi UrduGeo 15:33  اِس میں وہ عورت بھی شامل ہے جس کے ماہواری کے ایام ہیں اور وہ مرد جو ناپاک عورت سے ہم بستر ہو جاتا ہے۔“