I CHRONICLES
Chapter 7
I Ch | UrduGeo | 7:2 | تولع کے پانچ بیٹے عُزّی، رِفایاہ، یری ایل، یحمی، اِبسام اور سموایل تھے۔ سب اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔ نسب ناموں کے مطابق داؤد کے زمانے میں تولع کے خاندان کے 22,600 افراد جنگ کرنے کے قابل تھے۔ | |
I Ch | UrduGeo | 7:3 | عُزّی کا بیٹا اِزرخیاہ تھا جو اپنے چار بھائیوں میکائیل، عبدیاہ، یوایل اور یِسیاہ کے ساتھ خاندانی سرپرست تھا۔ | |
I Ch | UrduGeo | 7:4 | نسب ناموں کے مطابق اُن کے 36,000 افراد جنگ کرنے کے قابل تھے۔ اِن کی تعداد اِس لئے زیادہ تھی کہ عُزّی کی اولاد کے بہت بال بچے تھے۔ | |
I Ch | UrduGeo | 7:5 | اِشکار کے قبیلے کے خاندانوں کے کُل 87,000 آدمی جنگ کرنے کے قابل تھے۔ سب نسب ناموں میں درج تھے۔ | |
I Ch | UrduGeo | 7:7 | بالع کے پانچ بیٹے اِصبون، عُزّی، عُزی ایل، یریموت اور عیری تھے۔ سب اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔ اُن کے نسب ناموں کے مطابق اُن کے 22,034 مرد جنگ کرنے کے قابل تھے۔ | |
I Ch | UrduGeo | 7:8 | بکر کے 9 بیٹے زمیرہ، یوآس، اِلی عزر، اِلیوعینی، عُمری، یریموت، ابیاہ، عنتوت اور علمت تھے۔ | |
I Ch | UrduGeo | 7:9 | اُن کے نسب ناموں میں اُن کے سرپرست اور 20,200 جنگ کرنے کے قابل مرد بیان کئے گئے ہیں۔ | |
I Ch | UrduGeo | 7:10 | بِلہان بن یدیع ایل کے سات بیٹے یعوس، بن یمین، اہود، کنعانہ، زیتان، ترسیس اور اخی سحر تھے۔ | |
I Ch | UrduGeo | 7:15 | مکیر نے حُفّیوں اور سُفّیوں کی ایک عورت سے شادی کی۔ بہن کا نام معکہ تھا۔ مکیر کے دوسرے بیٹے کا نام صِلافِحاد تھا جس کے ہاں صرف بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ | |
I Ch | UrduGeo | 7:16 | مکیر کی بیوی معکہ کے مزید دو بیٹے فرس اور شرس پیدا ہوئے۔ شرس کے دو بیٹے اُولام اور رقم تھے۔ | |
I Ch | UrduGeo | 7:20 | افرائیم کے ہاں سوتلح پیدا ہوا، سوتلح کے برد، برد کے تحت، تحت کے اِلِعَدہ، اِلِعَدہ کے تحت، | |
I Ch | UrduGeo | 7:21 | تحت کے زبد اور زبد کے سوتلح۔ افرائیم کے مزید دو بیٹے عزر اور اِلِعَد تھے۔ یہ دو مرد ایک دن جات گئے تاکہ وہاں کے ریوڑ لُوٹ لیں۔ لیکن مقامی لوگوں نے اُنہیں پکڑ کر مار ڈالا۔ | |
I Ch | UrduGeo | 7:22 | اُن کا باپ افرائیم کافی عرصے تک اُن کا ماتم کرتا رہا، اور اُس کے رشتے دار اُس سے ملنے آئے تاکہ اُسے تسلی دیں۔ | |
I Ch | UrduGeo | 7:23 | جب اِس کے بعد اُس کی بیوی کے بیٹا پیدا ہوا تو اُس نے اُس کا نام بریعہ یعنی مصیبت رکھا، کیونکہ اُس وقت خاندان مصیبت میں آ گیا تھا۔ | |
I Ch | UrduGeo | 7:28 | افرائیم کی اولاد کے علاقے میں ذیل کے مقام شامل تھے: بیت ایل گرد و نواح کی آبادیوں سمیت، مشرق میں نعران تک، مغرب میں جزر تک گرد و نواح کی آبادیوں سمیت، شمال میں سِکم اور عیّاہ تک گرد و نواح کی آبادیوں سمیت۔ | |
I Ch | UrduGeo | 7:29 | بیت شان، تعنک، مجِدّو اور دور گرد و نواح کی آبادیوں سمیت منسّی کی اولاد کی ملکیت بن گئے۔ اِن تمام مقاموں میں یوسف بن اسرائیل کی اولاد رہتی تھی۔ | |